گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی قرار داد منظور
09:24 AM, 9 Mar, 2021
گلگت (پبلک نیوز) گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی قرار دادحمایت رائے سے منظور کر لی گئی ہے۔ گلگت بلتستان اسمبلی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی میں قرار دادا داد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی طرف سے پیش کی گئی ٗ قرار داد میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے۔مسئلہ کشمیر کے کاز کو متاثر کئے عبوری صوبہ بنانے کے ساتھ ساتھ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے۔ خالد خورشید نے کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ اب گلگت بلتستان کو قومی اداروں میں مناسب نمائندگی فراہم کی جائے ٗ جی بی کے عوام پاکستان کے محب وطن شہری ہیں۔ گلگت بلتستان کی قرارداد پر حکومتی اور حزب اختلاف کی تمام جماعتوں نے حمایت کی۔اس موقع پر قائد حزب اختلاف امجد حسین نے کہا کہ عبوری آئینی صوبے کا مسئلہ اتفاق رائے سے حل کیا جانا چاہیے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کر کے اسے احسن اقدام قرار دیا اور اسے پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور بے مثال کامیابی کہا گیا۔