پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،09 مارچ 2021

10:51 AM, 9 Mar, 2021

احمد علی
چیف الیکشن کمشنر کی یوسف رضا گیلانی کیخلاف درخواست کی سماعت کرنے والے بنچ میں شرکت سے معذرت ٗ چیف الیکشن کمشنر بنچ کا حصہ نہیں ٗ ممبر الیکشن کمیشن پنجاب الطاف ابراہیم کی سربراہی میں تحریک انصاف کی درخواست کی سماعت جاری ٗ فرخ حبیب کہتے ہیں قوم کی نظریں یوسف رضا گیلانی کیخلاف درخواست پر لگی ہیں ٗ امید ہے الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا۔2018کے سینیٹ الیکشن میں رقم کی لین دین ویڈیو سے متعلق کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ٗ ہم کیسے پہنچانیں کہ ارکان کون ہیں ٗ نام بتائیں تو نوٹس بھیجیں ٗ ممبر الیکشن کمیشن وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ اداروں نے لیکر دیا ٗ سابق وزیر اعظم شاہد خاقانی عباسی کی میڈیا سے گفتگو ٗ کہا وزیر اعظم کے خود اعتماد کا ووٹ لینے کی آئین اور قانون میں جگہ نہیں ٗ عمران خان کا اپنا وزیر خزانہ ایم این ایز کے ہاتھوں شکست کھا گیا ٗ اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے تھا ٗ 6مارچ کے واقعہ کے بعد مسلح ہو کرپریس کانفرنس کرنا پڑے گی۔موروثی سیاست کرنے والے اپنے بچوں کو قوم پر مسلط کرنے کے درپے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا ٹویٹ ٗ نواز شریف ووٹ کی عزت پر یقین رکھتے تو پاکستان میں ہوتے ٗ مولانا اپنے برخوردار کو اپنی گدی کیلئے تیار کر کے ہیں ٗ بلاول اور مریم مل کر جمہوریت سے بہترین انتقام لے رہے ہیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان قوم کو لوٹنے اور موروثی سیاست کرنے والوں کی سب سے بڑی دیوار ہیں۔ پی ڈی ایم کا یوسف رضا گیلانی کو چیئر مین سینٹ بنانے پر اتفاق ٗ مولانا کی زیر صدارت میں فیصلہ ٗنواز شریف ٗمریم نواز ٗ بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین شریک ہوئیے ٗ بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ یوسف رضا گیلانی کو جتوا کر ایک اور پتہ اپنے نام کریں گے۔
مزیدخبریں