پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 09 مارچ 2021

10:57 AM, 9 Mar, 2021

احمد علی
سینٹ الیکشن کا تماشا پوری قوم نے دیکھا ٗ جہاں اخلاقیات تباہ ہو جائیں وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا ٗ ٹیکس چوری کا پیسہ باہر بھجوایا جاتا ہے ٗ وزیر اعظم کا کابینہ اجلاس میں اظہار خیال ٗ کہا نواز شریف زرداری جیسے مافیا نے ملک کو تباہ کر دیا۔نومنتخب سینیٹر عبدالقادر کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان ٗ وزیر اعظم سے ملاقات ٗ مکمل اعتماد کا اظہار ٗ پرویز خٹک اور سیف اللہ نیازی بھی ملاقات میں شریک تھے۔یوسف رضا گیلانی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد ٗ الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو تمام اپیلیں ایک ساتھ جمع کروانے کی ہدایت ٗ فرخ حبیب نے کہا کہ گیلانی کے بیٹے علی کو بھی نوٹس جاری ہونا چاہیے ٗ ضمیر فروشوں کیخلاف کارروائی نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ڈپٹی چیئر مین سینٹ عبدالغفور حیدری ہوں گے ٗ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن حتمی اعلان کریں گے ٗ ذرائع کے مطابق اپو زیشن لیڈر کی نشست (ن) لیگ کے حصے میں آئے گی۔ اعتماد کے ووٹ میں 178 ارکان سے کم تعداد ثابت ہو جائے تو عہدہ چھوڑ دوں گا ٗ سپیکر قومی ا سمبلی اسد قیصر کا چیلنج ٗ کہا پارلیمنٹ کے اندر اورباہر کے واقعات کیلئے کمیٹی بنا دی۔الیکشن میں اخلاقی اقدار کو کم نہیں ہونے دیں گے
مزیدخبریں