ملالہ ڈرامے اور دستاویزی فلمیں بنائیں گی

12:15 PM, 9 Mar, 2021

احمد علی

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا معروف آئی ٹی کمپنی ایپل کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے مطابق ملالہ ایپل ٹی وی کے لیے ڈرامے اور دستاویزی فلمیں بنائیں گی۔

ملالہ یوسف زئی ڈرامے، کامیڈی شوز، دستاویزی فلمیں، انیمیشن اور بچوں کے متعلق سیریز پر کام کریں گے۔ ایپل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملالہ کی انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے کی صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے خواتین اور بچوں کو درپیش مسائل اور ضروریات کو اجاگر کیا جائے گا اور اس حوالے سے ملالہ ایپل کو تعاون فراہم کریں گی۔

ایپل سے معاہدے کے حوالے سے ملالہ نے کہا شکر گزار ہوں کہ خواتین، بچوں، مصنفین اور فنکاروں کی مدد کروں، اس پروجیکٹ سے یہ موقع بھی ملے گا کہ یہ افراد  دنیا کو کن نظروں سے دیکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ ملالہ کی ایک کتاب میں ہوں ملالہ بھی مقبولیت کے ریکارڈ توڑ چکی ہے جبکہ انہوں نے اس سے قبل بھی ایک دستاویزی فلم میں کام کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں