پاکستان کا دورہ جنوبی افریقہ، محمد حفیظ اور عماد وسیم کی واپسی متوقع

03:34 PM, 9 Mar, 2021

احمد علی

لاہور (پبلک نیوز) چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) وسیم خان کی کپتان بابر اعظم اور ہیڈکوچ سے الگ الگ ملاقات، وسیم خان نے کپتان اور ہیڈکوچ سے دورہ کے حوالے سے مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی عہدیداران کا ورچوئل اجلاس بھی مکمل ہوگیا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ٹیم کا اعلان دو روز میں کیا جائے گا۔ محمد حفیظ اور عماد وسیم کی سکواڈ میں واپسی کا قوی امکان ہے۔

مزیدخبریں