پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12 بجے، 10 مارچ 2021
07:19 PM, 9 Mar, 2021
اسٹیٹ بینک آف پاکستان اب پارلیمان کو احتساب کے لیے جواب دہ ہو گا، حکومت کی جانب سے اہم فیصلہ کر لیا گیا، حکومت اسٹیٹ بینک گورنر کی مدت کو بڑھاتے ہوئے پانچ سال کر دیا ہے۔کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو بند کیا جائے گا یا نہیں؟ حکومت نے اہم اجلاس طلب کر لیا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کیا گیا جس میں تعلیمی اداروں کو دوبارہ بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔پاکستان پیپلز پارٹی کا وفد ایک بار پھر متحدہ کے دوار پہنچ گیا، ایم کیو ایم بہادر دفتر میں آمد کے بعد پریس کانفرنس میں سامنے آیا کہ پی پی یوسف رضا گیلانی کے لیے حمایت کی امید رکھتی ہے جبکہ متحدہ نے اس پیشکش کو سنجیدہ لیتے ہوئے حتمی فیصلہ رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے ساتھ منسوب کر دیا۔شبلی فراز نے پی ٹی آئی حکومت کے اصل ارادوں سے پردہ اٹھا دیا، ان کا کہنا ہے کہ اب بائی دا بُک نہیں چلنا، چیئرمین سینیٹ کی جیت کے لیے سبھی حربے استعمال کیے جائیں گے، اگر اپوزیشن پیسے کا استعمال کر سکتی ہے تو اب ہم بھی تیار ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے ایک اور بڑا اور اہم ترین دعویٰ کر دیا ہے، انھوں نے کہا ہے کہ کئی حکومتی ارکان حکومت کے خلاف ووٹ دینے کے لیے تیار ہیں، ضمنی الیکشن اور سینیٹ انتخاب کے بعد ثابت ہو گیا کہ حکومت کمزور وکٹ پر کھیل رہی ہے۔