سی ویو پر غیر ملکی سیاح سے بدتمیزی کرنے والا لڑکا گرفتار

10:16 AM, 9 Mar, 2022

احمد علی
کراچی :سی ویو پر غیر ملکی کے ساتھ بدتمیزی کا معاملہ ، پولیس نے بدتمیزی کرنے والے لڑکے کو حراست میں لے لیا . ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ زیر حراست لڑکا شریں جناح کالونی کا رہائشی ہے ، لڑکے نے اپنی حرکت پر معافی مانگ لی ہے. زیر حراست لڑکے نے اپنے بیان میں کہا میں نے ایک انگریز کے ساتھ بد تمیزی کی ہے، میں آج کے بعد کسی کے ساتھ بھی بد تمیزی نہیں کرونگا. واضح رہے کہ حال ہی میں آسٹریلیا کے مشہور وی لاگر و سیاح لیوک ڈامنٹ سے سی ویو پر بدتمیزی کی گئی، گھڑ سوار نے ان کو سواری کے 200 روپے بتا کر 3 ہزار روپے مانگے۔ وی لاگر لیوک ڈامنٹ اس نے واقعے کو دھوکہ اور فراڈ کا نام دیتے ہوئے کہا کہ دوسرے ملک سے کراچی آنیوالے اس شخص پر اعتبار نہ کریں۔ لیوک ڈامنٹ کی ویڈیو 2 روز میں ایک لاکھ 43 ہزار افراد دیکھ چکے ہیں۔ معاملے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی گئی اور مذکورہ ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا.
مزیدخبریں