عدم اعتماد اپوزیشن والوں کی سیاسی موت ہے ، وزیراعظم

10:31 AM, 9 Mar, 2022

احمد علی
وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ پاکستان میں سندھ سب سے زیادہ تبدیلی چاہتاہے ، سندھ کے عوام سے کہتاہوں آپ کی آزادی کا وقت آگیا ہے. وزیراعظم عمران خان کا گورنر ہاؤس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں وہ کام کریں گے جو آج تک کسی نے نہیں کیے سندھ کے لوگ ڈاکو زرداری سے آزادی چاہتے ہیں، دنیامیں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ڈیزل سستا کیا ،بجلی سستی کی . وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈاکووں کے گلدستے کو خوف آنا شروع ہوگیا، ڈاکووں کو نہیں پتہ ہم نے کتنے بڑے بڑے چیلنجز کا سامنا کیا ، قوم کا شکریہ ادا کرناچاہتاہوں،سب سے ٹیکس ہماری حکومت میں جمع ہوا، ہمار ملک صحیح راستے پر نکل آیا ،ہر مشکل میں ہماری حکومت نکلتی گئی،اپوزیشن والوں نے وہ کام کیا جو میں اللہ سے مانگ رہاتھا. وزیراعظم نے کہا پاکستان میں پیٹرول اورفضل الرحمان دبئی سے زیادہ سستاہیں ، عدم اعتماد اپوزیشن والوں کی سیاسی موت ہے ، ڈاکووں اور چوروں کے خلاف 25سال سے جدوجہد اور جہاد کررہاہوں ، ڈاکواور چور کہتے تھے آج عدم اعتماد کریں گے کل کریں گے ، اللہ اس کی زیادہ سنتا ہے جو اپنے ملک کے لیے مانگتے ہیں ،اپوزیشن والے عدم اعتماد کی تحریک میں پھنسے ہیں ،میں نے ان سے آگے کا سوچ لیا،میرے ہاتھ بندھےہوئے تھے ،اب میں ان کو نہیں چھوڑوں گا. وزیراعظم عمران خان نے کہا میرا پہلا ہدف آصف زرداری ہوں گے ،ان کا وقت آگیا ہے ،آصف زرداری پیسوں کا ٹھوکر الے کر گھوم رہے ہیں ،لوگوں کو خرید رہےہیں،میرے ایک ایم این نے کہا آصف زرداری نے کروڑوں روپے کی پیش کش کی،میں نے کہا آپ لے لیتے پیسے ،کوئی خیراتی کام میں استعمال کرتے .
مزیدخبریں