لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر پر پابندی کا حکم معطل کردیا

03:56 PM, 9 Mar, 2023

احمد علی
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقاریر پر پابندی کا حکم معطل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی تقاریر کی نشریات پر پابندی پر پیمرا کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔عدالت نے 13 مارچ کے لیے کیس فل بنچ کے پاس بھیجوا دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر پر پابندی کا حکم معطل کردیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے عمران خان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بئیرسٹر احمد پنسوتہ اور اشتیاق اے خان نے دلائل پیش کیے، درخواست میں پیمراء کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان کی تقاریر پر پابندی آئین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، آئین پاکستان شہریوں کو آزادیِ اظہار رائے کی اجازت دیتا ہے، عمران خان کی تقاریر پر پابندی آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ آزادی اظہار پرپابندی سے افراتفری اور سیاسی ہیجان پیدا ہوگا، موجودہ سیاسی صورتحال میں ملک افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا، پیمراء کی جانب سے پابندی کا نوٹیفیکیشن غیر قانونی طور پر جاری کیاگیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پیمرا کو عمران خان کی تقاریر کی بندش کو ختم کرنے کا حکم دے۔
مزیدخبریں