پلرا کے زیر اہتمام سروس سنٹر آفیشلز کی ترقی کیلئے محکمانہ امتحان کا انعقاد

05:51 PM, 9 Mar, 2023

احمد علی
ترجمان کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے زیر اہتمام سروس سنٹر آفیشلز کی ترقی کیلئے محکمانہ امتحان کا انعقاد کیا گیا۔ پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے سروس ریگولیشن2020 کے تحت عملہ کیلے سروس سٹرکچر اور پروموشن کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ ترقی کیلئے اہل امیدوران کو مقابلہ جاتی طریقہ کار سے گزرنا پڑے گا ۔ تعلیمی قابلیت، امتحان میں حاصل کردہ نمبرز اور سالانہ کارکردگی رپورٹ کو ملا کر امیدواران کا میرٹ ترتیب دیا جائے گا۔ جبکہ محکمانہ امتحان میں کم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کرنا لازم قرار دیا گیا ہے ۔ امتحان میں کامیاب امیدوار محکمانہ انٹرویو کے بعد ترقی حاصل کر سکیں گے۔ اس ضمن میں پہلے مرحلے میں سروس سنٹر آفیشلز کےمحکمانہ امتحان کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تقریباً 600 کے قریب امیدوران نے شرکت کی۔ امتحان دو حصوں پر مشتمل تھا جس میں ریونیو قوانین اور آئی ٹی شامل ہیں ، امتحان ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایڈمن شاہد فرید ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل زاہد سہیل ،ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمن بشری نصیر ڈائریکٹر مانیٹرنگ سونیا صدف، ڈائریکٹر آئی ٹی اسامہ بن سعید اور دیگر افسران کے زیر نگرانی منعقد ہوا ۔ دوسرے مرحلے میں دیگر افسران بشمول لینڈ ریکارڈز آفیسرز ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور سروس سنٹر انچارجز کو بھی محکمانہ ترقی کے لیے اسی مقابلہ جاتی طریقہ کار سے گزرنا پڑے گا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی سائرہ عمر کا کہنا ہے کہ تمام طریقہ کار میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
مزیدخبریں