شمالی وزیر ستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،مزید 3 د ہشتگرد ہلاک

06:18 PM, 9 Mar, 2023

احمد علی
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مزید 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، سیکورٹی فورسز نے دتہ خیل میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے بعد سینیٹائزیشن آپریشن میں فورسز اور دہشت گردوں میں شدید جھڑپ مزید 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، مقامی آبادی کی طرف سے سیکورٹی فورسز کی کارروائی کا خیرمقدم کیا گیا۔
مزیدخبریں