کے پی عام انتخابات: الیکشن کمیشن نے گورنر کےپی کو حتمی مشاورت کیلئے مدعو کرلیا

07:29 PM, 9 Mar, 2023

احمد علی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گورنر خیبرپختونخواہ سے ایک دفعہ پھر رابطہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خبیرپختوانخواہ میں عام انتخابات کے انعقاد کا معاملہ ، سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ؎ گورنر خیبرپختونخواہ کو ایک اور مراسلہ بھیج دیا۔ الیکشن کمیشن نے گورنر کے پی غلام علی کو مشاورت کےلئے مدعو کرلیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آپ کو 14مارچ دن 2 بجے الیکشن کمیشن میں حتمی مشاورت کے لئے مدعو کیاجاتا ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نےانتخابات کیلئے نظر ثانی بجٹ وزارت خزانہ کے سامنے رکھ دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے دونوں صوبوں میں انتخابات کے انعقاد کے لئے فی الفور 10 ارب روپے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اور کے پی میں انتخابات کا کل تخمینہ 15 ارب روپے ہے، قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات موخر ہونے سے انتخابی اخراجات کم ہوگئے، عام انتخابات کیلئے نظر ثانی بجٹ کے تحت فنڈز فراہم کیے جائیں۔ ذرائع سیکرٹری خزانہ کے مطابق حکومت کے پاس اخراجات پورا کرنے کے پیسے نہیں، میں الیکشن کمیشن کی ڈیمانڈ حکومت کے سامنے رکھوں گا،فیصلے سے جلد آگاہ کروں گا۔
مزیدخبریں