پی ایس ایل 8 : لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

11:06 PM, 9 Mar, 2023

احمد علی
ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے 26ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو119 رنز سے شکست دیدی۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 227 رنز کا ہدف دیا تھا۔ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 107 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے اوپننگ بیٹر عبداللّٰہ شفیق صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، کامران غلام 30 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔فخر زمان نے دھواں دار اننگ کھیلی، فخر زمان 57 گیندوں پر 115 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔انہوں نے 8 چوکے اور 8 ہی چھکے لگائے۔ سیم بلنگز کے 32، راشد خان کے 14 اور ڈیوڈ ویزے نے 6 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فضل حق فاروقی 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ محمد وسیم اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ لی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے رحمان اللہ 15، ایلکس ہیلز 18 اور کولن منرو نے 11 رنز بنائے۔کپتان شاداب خان صرف 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔مبصر خان 3،آصف علی 7، فہیم اشرف 4 جبکہ حسن علی نے 18 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔زمان خان، حارث رؤف نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جبکہ ڈیوڈ ویزے نے 1 کھلاڑی کو شکار کیا۔
مزیدخبریں