صدارتی انتخاب:اراکین پارلیمنٹ کیلئے حلوہ پوری کا ناشتہ

09:51 AM, 9 Mar, 2024

ویب ڈیسک: صدارتی انتخاب 2024 کے دوران حکومتی اتحاد کے لے ناشتہ کا اہتمام کیا گیا،ناشتہ کا اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے کیاگیا ہےجبکہ ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والے ارکان کی پرتکلف تواضع کی جائے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاق ادار الحکومت اسلام آباد میں صدارتی انتخاب کے موقع پر اراکین پارلیمنٹ کیلئے ناشتے کا اہتمام کیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کے لیے ناشتہ کا انتظام کیا گیا۔

ووٹنگ سے قبل سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بطور میزبان ناشتہ کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ناشتے میں حلوہ پوری سمیت دیگر پکوان موجود ہیں۔

 اراکین پارلیمنٹ سمیت مختلف افراد گرما گرم لذیز ناشتے سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

مزیدخبریں