شوہرکاقتل،معروف ٹک ٹاکر میمونہ اور ساتھی گرفتار

01:26 PM, 9 Mar, 2024

ویب ڈیسک: ٹک ٹاکر میمونہ اور اس  کےساتھی کو   قتل  کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ ملزم   رضوان علی کو مسقط سے گرفتار کروا کا لایا گیا، ملزم  نے اگوکی  میں   ٹک ٹاکر میمونہ  کے ساتھ مل کر اس کے شوہر کو قتل کیا تھا۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزم نے قتل کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی  کوشش کی اور  روپوش ہو کر بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، ملزم کو بذریعہ انٹرپول 2 برس بعد بالآخر گرفتار کیا گیا  ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سپیشل آپریشنز سیل کو کامیاب کارروائی پر شاباش  دی اور ہدایت کی کہ قانونی کارروائی جلد مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

مزیدخبریں