پاپ سٹار آریانا گرانڈے کے نئے گانے نے جاری ہوتے ہی مقبولیت حاصل کرلی

03:30 PM, 9 Mar, 2024

ویب ڈیسک: پاپ سٹار آریانا گرانڈے نے "تھینک یو، نیکسٹ" کے  نام سے اپنا نیا سولو  گانا جاری کیا ہے جس نے جاری ہوتے ہی مقبولیت حاصل کرلی ہے- 

محبوب سے جدائی اور دل کے درد ظاہر کرنے والے گانے کے بول سامعین کے دلوں کو چھو جاتے ہیں ۔ "Eternal Sunshine" گرانڈے کا تین سالوں میں یہ پہلا البم ہے۔ جس کے 13 میں سے 11 ٹریک سویڈش ہٹ میکر میکس مارٹن  نے تیار کئے ہیں ۔

  یاد رہے کہ الیا سلمان زادہ، جو گرانڈے اور مارٹن دونوں کے دیرینہ ساتھی ہیں، نے بھی البم لکھنے اور تیار کرنے میں مدد کی۔

 گہری اور گونج دار آواز کی مالکہ  آریانہ گرانڈے نے  "ایٹرنل سنشائن" میں ثابت کیا کہ وہ ایک باصلاحیت  گلوکارہ ہیں جو آزادی  سے گا سکتی ہیں۔

مزیدخبریں