ویب ڈیسک:نئے صدرِ پاکستان کی حلف برداری کی تقریب کل ہوگی۔ حلف برداری کی تقریب اتوار کو اسلام آباد میں سہ پہر 4 بجے ایوانِ صدر میں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق نومنتخب صدر آصف علی زرداری سے چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ حلف لیں گے۔اس حوالے سے ایوانِ صدر نے مہمانوں کو دعوت نامے جاری کردیے ہیں۔
پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف زرداری بھارتی اکثریت کے ساتھ صدر پاکستان منتخب ہوگئے اور وہ دوسری بار صدر بننے والی پہلی سول شخصیت بن گئے ہیں،صدارتی انتخاب میں حکومتی اتحاد کی جانب سے آصف زرداری اور اپوزیشن کے محمود خان اچکزئی مدمقابل تھے۔
آصف زرداری نے 255 ووٹ لیے جبکہ پارلیمنٹ سے سنی اتحادکونسل کے محمود خان اچکزئی کو 119 ووٹ ملے۔پارلیمنٹ میں ڈالے گئے ووٹوں میں سے ایک ووٹ مسترد ہوا۔
چاروں صوبائی اسمبلیوں سے آصف زرداری 410.777 الیکٹورل ووٹ لیکر صدر پاکستان منتخب ہوگئے جبکہ محمود خان اچکزئی نے 180.34 الیکٹورل ووٹ حاصل کرسکے۔