این اے 249؛ دوبارہ گنتی میں بھی پیپلز پارٹی فتح یاب

05:42 AM, 9 May, 2021

حسان عبداللہ

کراچی(پبلک نیوز) حلقہ این اے 249 میں دوبارہ گنتی کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ تمام 276 پولنگ اسٹیشنز کی گنتی مکمل ہو گئی۔

ابھی تک کی دوبارہ گنتی کے عمل میں پیپلزپارٹی کے قادر خان مندوخیل 15656 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل 14747 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ قادر خان مندوخیل کو مفتاح اسماعیل پر 909 ووٹوں کی سبقت حاصل ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ این اے 249 کی دوبارہ گنتی میں قادر خان مندو خیل کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ دوبارہ گنتی میں پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار کی برتری بڑھ گئی۔

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ہمارے مخالفین کو پیپلز پارٹی کی جیت ہضم نہیں ہو رہی ہے۔ اپنی شکست کو چھپانے کے بہانے ڈھونڈ رہے تھے۔ دوبارہ گنتی میں بھی اپنی شکست بھانپ کر بھاگ گئے۔ این اے 249 کے عوام نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کو ووٹ دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی میں بلا تفریق ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں۔

مزیدخبریں