’عید 14 مئی کو ہوگی‘ فواد چودھری پھر میدان میں

06:09 AM, 9 May, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری ماضی میں اپنے وزات سائنس و ٹیکنالوجی کو لیکر میڈیا کی خبروں کی زینت بنے رہے ہیں، ان کی جانب سے بارہا چاند کی تاریخوں کے اعلان کو بھی مذہبی حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

اب وزرات کا قلمدان تبدیل ہونے کے باوجود فواد چودھری نے عید کی چاند کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ نئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ چاند دیکھنا انکی وزارت کا کام نہیں ہے اس کے لیے رویت ہلال کمیٹی موجود ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگرچہ عید کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی نے کرنا ہے لیکن منسٹری آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بنائے گئے کیلنڈر اور رویت ایپ کے مطابق چاند 13 مئی کو نظر آ پائے گا اور عید 14 مئی کو ہو گی۔

مزیدخبریں