پاکستان میں بوڑھے والدین کو گھر سے نکالنے والا جیل جائیگا

06:53 AM, 9 May, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز) تحریک انصاف کی حکومت نے ایک مثالی اقدام اٹھاتے ہوئے پاکستان کی تا ریخ میں پہلی بار والدین کے کیلئے عملی اقدام اٹھایا ہے ٗ اب پاکستان کوئی بھی اپنے والدین کو گھر سے نہیں نکال سکتا ٗ پاکستان میں والدین کو گھر سے نکالنا اب قابل سزا جرم ہے ٗ اگر کسی ناخلف اولاد نے اپنے بوڑھے والدین کو گھر سے نکالا تو سزا بھگتنا پڑے گی ۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تحفظ والدین آرڈیننس 2021 جاری کیا ہے جس کا مقصد والدین کو یہ تحفظ فراہم کرنا ہے کہ بچے انہیں زبردستی گھر سے نکال نہ سکیں ٗ اگر بچوں نے ایسا کیا تو انہیں ایک سال تک قید ٗ جرمانہ یا پھر دونوں سزائیں دی جا سکیں گی ٗ لیکن والدین اور بچوں کو اپیل کا حق حاصل ہو گا۔صدارتی آرڈیننس میں بتایا گیا ہے کہ گھر بچوں کی ملکیت ہو یا کرائے پر ہو ٗ کسی بھی صورت میں والدین کو گھر سے نہیں نکالا جاسکتا ٗ لیکن اگر گھر والدین کی ملکیت ہو تو انہیں بچوں کو گھر سے نکالنے کا اختیار ہو گا ٗ والدین کی طرف سے تحریر نوٹس دینے پر گھر خالی کرنا ہو گا ٗ بروقت گھر خالی نہ کیا تو تین دن تک جیل ٗ جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی ۔
مزیدخبریں