بھارتی شہریوں سے یورینیم کی برآمدگی پر عالمی برادری کی تشویش

07:40 AM, 9 May, 2021

اویس
نئی دہلی ( ویب ڈیسک ) دنیا بھر میں حساس کیمیائی مواد کی حفاظت بہت فول پروف طریقے سے کی جاتی ہے لیکن ہمسائیہ ملک بھارت میں عام شہریوں سے سات کلو یورینیم ملنے کے بعد عالمی برادری سخت تشویش کا شکار ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہارشٹرا میں دو افراد کے قبضے سے سات کلو سے زائد یورینیم برآمد ہونے کے بعد بھارت کے بھابہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے تصدیق کر دی ہے کہ پکڑا جانیوالا یورینیم انتہائی ریڈیو ایکٹو ہے ٗ بھارت میں یونیورینیم چوری کے ان گنت واقعات ہو چکے ہیں جن پر امریکہ سمیت کئی ممالک اپنی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں ٗ اتنے تباہی والے خطرناک مواد کو کلو کی تعداد میں عام شہریوں سے ملنا انتہائی تشویش کی بات ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی دہشت گرد یورینیم کو کسی بھی ہتھیار سے جوڑ کر دھماکہ کر سکتے تھے اور اسے ڈرٹی بم کہا جاتا ہے ٗ اس دھماکے کے نتیجے میں شدید نقصان ٗ تابکاری اور آلودگی سمیت جانی نقصان کی صورت میں سامنے آسکتا تھا ٗ لو اور ہائی پاور ری ایکٹرز میں استعمال ہونے والا اور اکیس کروڑ بھارتی روپے مالیت کا یہ یورینیم عوام کے ہاتھ لگنا بھارتی حکومت کی صلاحیت پر بڑے سوال پیدا کرتا ہے ۔
مزیدخبریں