لندن ٹاور سے ''اللہ اکبر'' کی صدائیں

07:55 AM, 9 May, 2021

حسان عبداللہ

لندن(ویب ڈیسک) برطانوی دارالحکومت میں پہلی بار تاریخی مقام پر اللہ اکبر کی صدائیں گونج اٹھیں۔ لندن کے تاریخی ٹاور برج پر بین المذاہب ورچوئل افطار کا اہتمام کیا گیا۔ برطانوی نژاد مسلمان شہری قاضی شفیق الرحمان نے روح پرور آواز میں اذان دی۔

قاضی شفیق الرحمان کا کہنا تھا کہ "میں صرف ایک عام فرد ہوں اور میرے لئے اس طرح کے مواقع سے فائدہ اٹھانا باعث مسرت ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "اذان ایک موثر پیغام ہے اور میں اسے سوشل میڈیا کے ذریعہ پوری دنیا میں بھیج رہا ہوں۔"

ریل اسٹیٹ فرم ٹاور ہیملیٹس ہومز اور ایسٹ لندن مسجد کے زیر اہتمام بین المذاہب میٹنگ کے اختتام کے موقع پر اس سال قاضی شفیق الرحمان کو دوبارہ اپنی مہارت کا مظاہرہ کرنے کو کہا گیا تھا۔

تنظیموں نے جمعہ کے روز اپنے ٹاور ہیملیٹس انٹرفیتھ فورم کے لئے اجلاس منعقد کیا، جس میں مختلف مذاہب کے مقامی رہائشیوں کو اکٹھا کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد لندن کے قرب و جوار میں "مختلف مذاہب کے مابین بہتر رابطے اور تفہیم کو آسان بنانا تھا" ،تنظیم نے اس کوشش کو بین مذاہب ہم آہنگی کے لیے اہم قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں