لاہور(پبلک نیوز) ایس ایچ او نیو انارکلی کا شہریوں سے ناروا سلوک کا معاملہ، ایس پی سٹی کی انکورائری رپورٹ میں ایس ایچ او نیو انارکلی محمد احمد نے اختیارات سے تجاوز کیا۔
ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ایس ایچ او نیو انارکلی کو معطل کر دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا شہریوں سے ناروا سلوک کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کا راستہ نہیں۔ قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف ضابطہ اخلاق کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد میں لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اسٹیشن ہاﺅس آفیسر شیخ احمد اور پولیس اہلکار انارکلی بازار میں دکانیں بند کروانے کیلئے ڈنڈا برادر فورس کے ساتھ میدان میں آئے اور بلاامتیاز شہریوں اور دکانداروں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے ڈنڈے مارے۔