پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،9 مئی 2021
11:51 AM, 9 May, 2021
نیب نے اعتراف کیا کہ شہباز شریف نے غیرقانی اثاثے نہیں بنائے، شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں حکومت کے پاس 55 والیوم ہوں یا 55 ہزار اس میں کچھ ہونا بھی چاہیے، جب آپ ثبوت نہیں دیں گے تو ان والیوم کی کوئی حیثیت نہیں، شہباز شریف کے معاملے پر تمام حقیقت تفصیلی فیصلے میں موجود ہے، چیلنج کرتا ہوں عمران خان اور ان کے وزرا ٹی وی چینلز پر ثبوت لائیں۔شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت ملنا نظام کی بوسیدگی کا حصہ ہے، فواد چودھری کہتے ہیں ہم سمجھتے تھے کہ عدالت شہباز شریف سے نواز شریف کی گارنٹی کا پوچھے گی، ہمارا موقف واضح ہے کہ قانون سب کےلیے برابر ہونا چاہیے، یہ جدوجہد صرف عمران خان کی نہیں، بلکہ تمام اداروں کی ہے، شریف خاندان میں بچہ پیدا بعد میں ہوتا، مگر لندن میں اپارٹمنٹ پہلے ہوتا ہے۔مسلم لیگ ن کے کچھ لوگ بار بار عوام اور عدالت کو گمراہ کررہے ہیں، شہزاد اکبر کہتے ہیں عدالت کے سامنے حکومت بھی اپنا موقف لے کر جائے گی، ن لیگ اپنے لیڈران کے بارے میں بات کررہی ہے جو مفرور ہیں، عدالت نے شہباز شریف کو بلیک لسٹ کرنےکا حکم دیا، شہباز شریف کے خلاف دستاویزی ثبوت عدالت میں پیش کریں گے، 55 والیوم ریفرنس کے ساتھ دائر ہیں۔وزیراعظم کی عوام دشمن سوچ کی بدولت ملک تباہ ہوچکا ہے، بلاول بھٹو کہتے ہیں عمران خان کی حکومت میں 30 فیصد اضافے کے ساتھ ساڑھے آٹھ کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر کے دہانے پر کھڑے ہیں، یومیہ 15 سے 20 افراد خودکشی کرکے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کررہے ہیں، دوائیں سو فیصد سے زائد مہنگی ہوچکی ہیں اور غریب کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔