موٹروے پولیس سنٹرل زون نے کمسن بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی

12:45 PM, 9 May, 2021

شازیہ بشیر

لاہور ( پبلک نیوز) موٹروے پولیس سنٹرل زون نے کمسن بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔ بیمار بچے ابراہیم کو اسکی والدہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال چیک کروانے گئی تھی۔

ترجمان سنٹرل زون کے مطابق نامعلوم خاتون بچے کو اسکی ماں سے ڈاکٹر سے چیک اپ کروانے کے بہانے اندر لے گئی۔ کافی دیر تک خاتون کے واپس نہ آنے پر بچے کے لواحقین نے تھانہ فرید ٹاؤن میں رپورٹ درج کرا دی۔ ضلعی کنٹرول سے اطلاع ملنے پر موٹر وے پولیس نے بسوں کی چیکنگ شروع کر دی۔

ترجمان سنٹرل زون کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس نے دوران چیکنگ پتوکی کے قریب لاہور جانے والی بس سے بچے کو برآمد کروا لیا۔ غواکار خاتون مریم بی بی جلو موڑ لاھور کی رہائشی تھی۔ ملزمہ مریم بی بی کو گرفتار کر کے بچے سمیت مزید کاروائی کے لیے مقامی ضلعی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

موٹروے پولیس کی بروقت کاروائی کرنے پر بچے کے والدین اور عوام نے موٹر وے پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ ڈی آئ جی سنٹرل زون مسرور عالم کولاچی نے افسران کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں