وزیراعظم عمران خان کی سیکرٹری جنرل او آئی سی سے ملاقات

03:16 PM, 9 May, 2021

شازیہ بشیر

جدہ ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کی وفد کے ہمراہ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے ملاقات، او آئی سی کے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کردار کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفد کے ارکان کے ہمراہ اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے ملاقات کی جس میں او آئی سی کے جنرل سیکرٹری نے تنظیم کی جانب سے امت مسلمہ کے لیے فعال کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ امت مسلمہ کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں او آئی سی کا کردار اہم رہا ہے۔ اس کے ذریعہ مزید مسلم ممالک کو قریب لایا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے او آئی سی کے کردار پر بات چیت کی گئی اور تنظیم کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں اور پاس کردہ قراردادوں کو سراہا گیا۔

مزیدخبریں