لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان کے معروف اور نامور لوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ کا انتقال ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رضیہ عارف کا انتقال لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں ہوا۔ ان کو کورونا وائرس کی مشتبہ مریضہ قرار دیا گیا تھا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق عارف لوہار کی اہلیہ نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
ہلکا بخار ہونے پر ان کو چند روز قبل بخار کے باعث اسپتال داخل کروایا گیا تھا۔ حالت بگڑنے پر وینٹیلیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی کیا گیا تھا جس کی رپورٹ آنے سے قبل ہی ان کا انتقال ہو گیا۔
رضیہ عارف کی نماز جنارہ میں قریبی عزیزواقارب نے شرکت کی۔ مرحومہ کو شاہ فرید قبرستان میں سپر خاک کیا گیا۔