مکہ مکرمہ (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے خاتون اول اور حکومتی وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اپنے تین روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انھوں نے گزشتہ روز روزہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی اور مسجد نبویؐ میں افطاری کی۔
آج وزیر اعظم نے خاتون اول اور حکومتی وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ طواف سے قبل وزیر اعظم اور وفد کے لیے بیت اللہ کے دروازے کھولے دیئے گئے اور زیارت خاص کرائی گئی۔
خانہ کعبہ کے اندر وزیر اعظم عمران خان، خاتون اول اور وفد نے نوافل بھی ادا کیے
تصاویری مناظر