پاکستان کے قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے سالیوں کے حوالے سے اہم معلومات شیئر کر دی ہیں۔ انھوں نے اپنے مداحوں کو سالیوں کی مختلف قسموں سے آگاہ کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں ثانیہ مرزا کو مذاحیہ انداز میں دیکھ سکتے ہیں، ثانیہ مرزا کے ساتھ ان کے بہنوئی اسد بھی موجود ہیں۔ یہ مذاح سے بھر پور ویڈیو ہے۔
اپنی شیئر کردہ ویڈیو کو ٹینس سٹار نے ' ایک سالی کا خناس' کا عنوان دیا ہے۔ ویڈیو کے اندر وہ اپنے بہنوئی کے ہمراہ دلچسپ اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔ جس میں وہ اپنی اداکاری کے ذریعہ بتا رہی ہیں کہ سالیاں کیسی کیسی ہوتی ہیں۔
اس مضحکہ خیز ویڈیو میں سب سے پہلے سالیوں کی اس قسم کے بارے میں بتایا گیا ہے جو بہنوئی کو کھانا کھلاتی ہیں اور ثانیہ اپنے بہنوئی کو کھانا کھلاتے ہوئے بھی نظر آتی ہیں۔
ویڈیو میں سالیوں کی دوسری قسم وہ دکھائی گئی ہے جو رسمی برتاؤ کرتی ہیں۔ تیسری قسم کی سالیاں وہ ہوتی ہیں جو بہنوئی سے ورزش کراتی ہیں۔ جبکہ ویڈیو کے اندر ثانیہ اپنے بہنوئی سے وزرش کراتے ہوئے نظر آتی ہیں۔
ثانیہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی اس دلچسپ ویڈیو کے آخر میں چوتھی قسم کی سالی وہ بتائی یا دکھائی گئی ہیں جو اپنے بہنوئی کے ساتھ ہمیشہ ہنسی مذاق کرتی رہتی ہیں۔