حرم مکی کے سینئر مؤذن وفات پا گئے

05:01 PM, 9 May, 2021

شازیہ بشیر

مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک) حرم مکی کے سینئر مؤذن شیخ عبدالرحمان العجلان 85 برس کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق شیخ عبدالرحمان العجلان کا گزشتہ روز انتقال ہوا۔ وہ اس سے قبل سے قصیم کی عدالت کے سربراہ بھی رہ چکے تھے۔ انھوں نے کورونا وائرس جیسی عالمی وبا کے ہوتے ہوئے بھی آن لائن درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھا۔

خیال رہے کہ حرم مکی کے سینئر مؤذن نے اپنی تعلیم سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد تمام تر توجہ شرعی علوم پر مرکوز کر دی۔ اس کے علاوہ انھوں نے مسجد الحرام میں درس و تدریس کا کام کیا۔

شیخ عبدالرحمان العجلان تقریباً 35 سال تک مسجد الحرام میں درس و تدریس کے لیے خدمات انجام دیں۔

مزیدخبریں