وزیر اعظم عمران خان اور سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ کی ملاقات

05:17 PM, 9 May, 2021

شازیہ بشیر

جدہ ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل محمد عیسیٰ سے ملاقات، ملاقات کا مشرکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے مسلم ورلڈ لیگ کے انسانیت کےلئے مختلف ممالک میں اقدامات کی تعریف کی۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے اسلاموفوبیا سے مقابلہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے اسلاموفوبیا سے متعلق مغرب کی سوچ افہام و تفہیم کے گیپ کو کم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ اسلام کے حقیقی تاثر اور بین المذاہب ہم آہنگی کےلئے تشکیل دی گئی تھی۔ امید ہے اسلامو فوبیا کے خلاف مسلم امہ متفقہ مقصد سمجھ کر اقدامات اٹھائے گی۔ آزادی اظہار رائے عالمی قوانین کی زمہ داریوں کے مطابق ہوتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے میں نسل پرستی، مذہبی شخصیات اور علامتوں کی توہین کی اجازت نہیں ہے۔ مسلم ورلڈ لیگ مغرب معاشرہ کی تمام اکائیوں سے رابطہ کرے۔ مسلم ورلڈ لیگ مغربی سیاستدانوں،سول سوسائٹی، اکیڈیمیا سے اسلاموفوبیا پر رجوع کرے۔ پرامن انداز سے رہنے کے لیے عالمی برادری مذہب کی بنیاد پر عدم برداشت تشدد کے خلاف متفقہ عزم ظاہر کرے۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے ملاقات اسرائیلی افواج کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر حملہ کی مذمت کی۔ وزیر اعظم نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجتی اور ان کے حقوق کی حمایت کا اعادہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ عالمی برادری مسجد اقصیٰ پر حملہ کے سنجیدہ واقعہ پر نوٹس لے۔ عالمی برادری سنجیدہ واقعہ کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے۔

مزیدخبریں