لاہور، کراچی ( پبلک نیوز) پاکستان بھر میں آج مسلمان مذہبی عقیدت و احترام سے لیلۃ القدر منا رہے ہیں۔
شب قدر کو ہزار مہینوں سے افضل رات کا درجہ حاصل ہے۔ شب قدر کو رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرنے کے لیے مسملمان عبادات کا اہتمام کرتے ہیں۔ اس حوالے سے آج لاہور اور کراچی سمیت ملک بھر میں مسلمان عبادات و اذکار کا اہتمام کر رہے ہیں۔
مسلمان کورونا وائرس سے نجات کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کر رہے ہیں۔