پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ، 1400 پوائنٹس کی کمی

12:22 PM, 9 May, 2022

احمد علی
کراچی : عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی ہے، 100 انڈیکس میں 1400 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی ہے،100 انڈیکس میں 1447 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس43 ہزار 393 کی سطح پر بند ہوا۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 90 پیسے اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 187.53روپے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوگیا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 187 روپے سے مہنگا ہوکر 189 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں یورو 1.50 روپے مہنگا ہوکر 198.50 روپے کا ہوگیا ، اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 50 پیسے کمی سے 234.50 روپے کا ہوگیا ۔امارتی درہم 30 پیسے مہنگا ہوکر 51.10 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 50 پیسےمہنگا ہوکر 49.90 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
مزیدخبریں