ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان کیلئے ٹیم کا اعلان

03:06 PM, 9 May, 2022

احمد علی
لاہور: ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پندرہ رکنی اسکواڈ کی قیادت نکولس پورن کریں گے جبکہ شائی ہوپ نائب کپتان مقرر کردیے گئے ہیں ،ٹیم میں تین نوجوان کھلاڑی پہلی بار شامل ہوئے ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچز پنڈی میں شیڈول ہیں ، ون ڈے میچز آٹھ، دس اور بارہ جون کو کھیلے جائیں گے۔ خیال رہے کہ رواں سال 28 مارچ کو پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔ پی سی بی کا کہنا تھا کہ مہمان ٹیم سیریز میں شرکت کے لیے 5 جون کو اسلام آباد پہنچے گی۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تینوں ون ڈے میچز دسمبر 2021 میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا حصہ تھے تاہم مہمان کیمپ میں کورونا کیسز سامنے آنے پر میچزملتوی کردیے گئے تھے۔
مزیدخبریں