پاکستان میں فیس بک ، یوٹیوب اور ٹوئٹر سروس معطل کردی گئی
09:34 PM, 9 May, 2023
لاہور: ملک کے کئی شہروں میں فیس بک ، یوٹیوب اور ٹوئٹر سروس معطل کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس بھی ک بند کردی گئی ہے۔ پنجاب، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موبائل سروس بھی جزوی طور پر معطل کی گئی ہے۔ جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ خیال رہے کہ نیب نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا ہے۔جس کے بعد پاکستان کے کئی شہروں میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔