ویب ڈیسک : سعودی محکمہ نارکوٹکس کنٹرول نے جدہ گورنریٹ میں ایک پاکستانی باشندے سے 998 گرام میتھم فیٹامائن، نشہ آور شبو برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔ نشہ آور شبو منشیات کی خطرناک ترین اقسام میں شمار کی جاتی ہے۔ گرفتار پاکستانی کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
نارکوٹکس کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے الشرقیہ صوبے میں دو پاکستانیوں کو " شبو" کی تشہیر کرنے پر گرفتار کرلیا۔ ان کے خلاف ضروری اقدامات کرنے کے لیے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔
’’ شبو’’ ہے کیا ؟
شبو نامی دوا مرکزی اعصابی نظام کے لیے ایک محرک ہے۔ یہ دماغ میں خوشی سے منسلک ایک کیمیکل ڈوپامائن کی زیادہ مقدار کے اخراج کا سبب بنتی ہے۔ یہ چھوٹے برف جیسے کرسٹل یا سفید پاؤڈر کی شکل میں آتی ہے۔ شبو کے استعمال سے جذباتیت کا شدید احساس ہوتا ہے جو صارف کو پراعتماد کرتا اور توانا ہونے کا احساس دیتا ہے۔ شبو کی بار بار زیادہ خوراک لینے سے نفسیاتی مسائل پیدا ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ ان میں بے وقوفی، فریب، غیر معمولی جارحیت اور پر تشدد رویے کے مسائل شامل ہیں۔ ضرورت سے زیادہ خوراک دل کا دورہ پڑنے، ہوش مندی کے ختم ہونے یا موت کا سبب بھی بن سکتی ہے۔