پاکستان کرکٹ بورڈ  کا غیر ملکی  کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ 

12:57 PM, 9 May, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ  ( پی سی بی ) غیر ملکی  کیوریٹر کی خدمات حاصل کرے گا .

ذرائع کے مطابق چیمپئینز ٹرافی سے قبل کیوریٹر پچز کے بہتر معیار کو یقینی بنائے گا ، انٹر نیشنل کیوریٹر کی ذمہ داری مقامی کیوریٹرز کو تیار کرنا بھی ہو گی ، پچز اور گراونڈز کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے غیر ملکی ایکسپرٹ لانے کا فیصلہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹر نیشنل پچز ایکسپرٹ کے ساتھ جلد معاہدے طے پا جائے گا ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف  کیوریٹر  کی تلاش کے لیے اشتہار دیا تھا ، غیر ملکی کوچز کے بعد پچ ایکسپرٹ بھی غیر ملکی  ہوگا۔

واضح رہے کہ چئیرمین محسن نقوی کی خصوصی دلچسپی سے انٹر نیشنل پچ ایکسپرٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا

مزیدخبریں