سانحہ 9 مئی:شہر شہر ، قریہ قریہ پاک فوج کے حق میں ریلیاں،فلگ شگاف نعرے

01:09 PM, 9 May, 2024

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: سانحہ 9 مئی کے دلخراش واقعہ کو ایک سال بیت گیا لیکن اس کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔ آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والے مسلح جتھوں کیخلاف اور پاک فوج کے حق میں آج ملک بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں نکالی جانے والی ریلیوں میں عوام کا جم غفگیر امڈ آیا ہے اور عوام پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کررہی ہے۔ ریلیوں  میں عوام کی کثیر تعداد نے واضح پیغام دیا ہے کہ مشکل کی ہر گھڑی میں عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

کراچی میں ریلی کا انعقاد:

افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے پریس کلب پر طلباء و اساتذہ نے ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی میں طلبا و طالبات سمیت مختلف اسکولوں کے اساتذہ اور دیگر شریک ہوئے۔ 

اساتذہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم 9 مئی جیسے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے یکجا پاکستان کے تصور کو 9 مئی جیسے واقعات نے بگاڑنے کی کوشش کی۔

لاہور میں پاک فوج کے حق میں ریلی:

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-05-09/news-1715254200-2774.mp4

لاہور میں عوام نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا۔ عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔

پاک فوج زندہ آباد، پاکستان پائندہ آباد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

فیصل آباد میں ریلی کا انعقاد

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-05-09/news-1715255005-9079.mp4

فیصل آباد میں پاک فوج اور پولیس سے اظہار یکجتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں پولیس افسران، علماء اور شہریوں نے شرکت کی۔ ریلی میں شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ 

ریلی ضلع کونسل چوک سے شروع ہو کر گھنٹہ گھر پر اختتام پذیر ہوئی۔

راولپنڈی کے مختلف اسکولوں کیجانب سے ریلیوں کا انعقاد:

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-05-09/news-1715254355-3567.mp4

راولپنڈی کے مختلف اسکولوں میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ سانحہ 9 مئی کی پہلی برسی پر راولپنڈی میں اسکولوں کے بچوں کی جانب سے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ جن میں طلباءاور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔  

اسکول کے بچوں اور اساتذہ نے پاک فوج، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ  یکجہتی کا اظہار کیا۔ بچوں نے شرپسند عناصر کو پیغام دیا کہ 9 مئی جیسے واقعات   پاکستان کو کمزور نہیں کرسکتے اور ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔  

عوام کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے شرپسند سیاسی ٹولے کو مسترد کر دیا ہے۔

میانوالی میں ریلی کا انعقاد

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-05-09/news-1715255390-6866.mp4

جہاز چوک میانوالی میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ سانحہ 9 مئی کی پہلی برسی پر میانوالی میں اسکولوں کے بچوں کی جانب سے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ 

ریلی میں سینٹرل ماڈل اسکول میانوالی سمیت مختلف اسکولوں کے طلباءاور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بچوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔ 

یاد رہے کہ جہاز چوک میانوالی پر 9 مئی 2023 کو شرپسندوں کی جانب سے پاکستان ائیر فورس کے نصب کردہ جہاز کو آگ لگا دی گئی تھی۔ 

ریلی میانوالی شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی جہاز چوک پہنچی جہاں شرکاء کی جانب سے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ ریلی شرکاء نے شر پسند عناصر کو پیغام دیا کہ 9 مئی جیسے واقعات  آئندہ ہوئے تو ملوث عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ 

عوام کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے شر پسند سیاسی ٹولے کو مسترد کر دیا ہے۔

میلسی، پاک فوج سے اظہار یکجہتی: 

میلسی میں بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے نجی سکول کے بچوں اور اساتذہ  کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں صحافی برادری، وکلاء، انجمن تاجران، سول سوسائٹی سمیت شہریوں نے بھی شرکت کی۔ 

ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کے درج نعروں والے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ انجمن تاجران،سول سوسائٹی اور طلباء کی جانب سے پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کیے گئے۔

ریلی تھانہ صدر چوک سے شروع ہو کر قائد اعظم چوک سے ہوتی ہوئی ریلوے چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔

منچن آباد میں پاک فوج کے حق میں ریلی:

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-05-09/news-1715255282-1048.mp4

منچن آباد میں بھی ملک بھر کی طرح 9 مئی کے حوالے سے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی انجمن تاجران اور شہریوں کی جانب سے نکالی گئی۔ 

ریلی ابوبکر چوک سے مدنی چوک تک نکالی گئی۔ جس میں شہریوں اور تاجروں نے بھرپور شرکت کی اور پاک فوج کے حق میں فلگ شگاف نعرے بھی لگائے۔

ریلی شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج زندہ باد کے نعرے درج تھے۔ 

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ سانحہ 9 مئی کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور منچن آباد کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

رینالہ خورد میں ریلی کا انعقاد:

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-05-09/news-1715255233-2675.mp4

رینالہ خورد میں ریلی کا اہتمام پاک سول سولجر آرگنائزیشن کی طرف سے کیا گیا۔ 

ریلی کی قیادت تحصیل صدر وسیم طاہر اور جنرل سیکرٹری عبدالجبار خان  سٹی صدر اشرف سجاد نے کی۔ جس میں سول سوسائٹی وکلاء صحافیوں کرسچن کمیونٹی سمیت  شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ریلی ویلکم روڈ سے کلمہ چوک تک نکالی گئی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ہر مشکل گھڑی میں پاک فوج پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی رہی۔ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ریلی میں پاک فوج اور آرمی چیف کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

ملک کے دفاع اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے ہزاروں شہداء نے جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ 

دنیاپور میں ریلی کا انعقاد:

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-05-09/news-1715255145-3740.mp4

دنیاپور میں بھی پورے پاکستان کی طرح آج حرمت وطن کے امین کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ حرمت وطن ریلی دنیاپور کلب دنیاپور اور مسلم لیگ ن کے زیراہتمام کاظمی چوک میں نکالی گئی۔ 

دنیاپور ریلی میں اراکین پریس کلب اور مسلم لیگ ن کے عہدیداران نے شرکت کی۔ 

شرکاء کا کہنا تھا کہ 9 مئی افواجِ پاکستان کی املاک نقصان پہنچانے والے افراد کو سزا دی جائے۔ افواجِ پاکستان استحکامِ پاکستان کی ضمانت ہے۔ سیکیورٹی اداروں کی بدولت پاکستانی عوام سکھ کی نیند سوتی ہیں۔

قصور میں پاک فوج کو خراج عقیدت:

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-05-09/news-1715254582-2867.mp4

شہداء پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ضلع بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاء نے پاک فوج زندہ باد اور شہداء پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

مرکزی ریلی ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی اور چیئرمین وزیراعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری کی قیادت میں ڈی سی آفس سے کچہری چوک تک نکالی گئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی جنرل‘اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر ضلعی افسران و ملازمین نے ریلی میں شرکت کی۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ شہداء پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے۔ شہدا نے ملک کی بقا کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ 9 مئی ملک کی تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے۔ ضلع کے تمام سرکاری سکولوں میں بھی 9مئی کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئیں۔

سمبڑیال میں پاک فوج کے حق میں ریلی:

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-05-09/news-1715254507-7333.mp4

سانحہ نو مئی کے حوالے سے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سمبڑیال میں بھی پاک فوج زندہ آباد ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی میں سیاسی سماجی اور سول سوسائٹی ممبران نے شرکت کی۔

پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی پاک فوج زندہ آباد ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ شرکا نے پاکستان اور پاک آرمی کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی ارشد جاوید وڑائچ، حافظ وسیم اور دیگر مقررین نے نو مئی واقعات کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ نو مئی کے کرداروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ نو مئی کا واقعہ ملک دشمنی ہے اور ملک کے دشمنوں کے ساتھ کسی طور کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔

مری میں پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کیجانب سے سانحہ 9 مئی پر ریلی کا انعقاد:

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-05-09/news-1715254434-4309.mp4

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام   سانحہ 9 مئی کے ایک سال مکمل ہونے پر ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے تمام شرکاء نے اس ریلی میں شرکت کر کے سانحہ 9 مئی کے رونما ہونے والے تمام واقعات کی شدید مذمت کی۔ ریلی میں، اسسٹنٹ کمشنر مری، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مری سمیت دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ 

ریلی میں سول سوسائٹی، انجمن تاجران مری، علماءکرام، اساتذہ اکرام، طلبہ، میڈیا سمیت ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔ پر امن ریلی جی پی او چوک مری سے شروع ہو کر مرحبا چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی کے دوران شرکاء نے شہداء پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ انکی قربانیوں کو سراہا۔  پر امن ریلی میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ بھی اظہاریکجہتی کی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا کر پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی۔ 

پر امن ریلی کے اختتام پر وطن عزیز اور پاک فوج کی سلامتی اور سربلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اسلام آباد  میں بھی  سانحہ 9 مئی  کے موقع پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی : 

پاک سیکریٹریٹ کے سرکاری ملازمین کی پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی شروع ، ریلی پاک سیکریٹریٹ سے پارلیمنٹ تک نکالی جائے گی ۔

سانحہ نو مئی کی یاد میں لاہور  میں ریلیاں:

لبرٹی چوک میں نو مئی  کے حوالے سے  افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے سول سوسائٹی  کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ وکلاء، ڈاکٹرز، تاجروں سے مرد و خواتین   ریلی میں شریک  ہیں۔ پاک فوج کے حق میں نعرے بازی  کی جاررہی ہے۔

شرکاء  کا کہنا ہے کہ  سانحہ 9 مئی المناک ہے، ایسا سانحہ دوبارہ کبھی نہیں ہونا چاہئے، سانحہ 9 مئی کے کرداروں  کو  سخت سے سخت سزاد ینی چاہیے۔

قومی سلامتی کے اداروں پر حملے کرنے والوں کے خلاف نعرے بازی جاری  ، مظاہرین کی جانب سے پاکستان فوج زندہ باد، پاکستان زندہ باد کے نعرے  لگائے جارہے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ  پاکستان فوج سمیت سلامتی کے اداروںپرحملہ کرنے والے ملک دشمن ہیں۔ ریلی میں شرکاء کے افواج پاکستان زندہ باد کے نعرہم ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں پلے کارڈز، بینرز بھی اٹھا رکھے ہیں۔

نارووال  میں بھی سانحہ 9 مئی پاک سے اظہار یکجہتی ریلی :

ریلی مسیحی برادری، سکھ برداری اور ہندو برداری کے زیر اہتمام نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ممبر پربندھک کمیٹی سردار اندر گوبند سنگھ، ہندو برداری رتن لعل، ڈاکٹر اندراسپ میسح نے کی ۔

شرکاء نے کہا کہ  9 مئی 2023 ملک کا سیاہ ترین دن تھا ، پاکستان اسلامی ریاست ہے جو اقلیت کو بھی تحفظ دیتی ہے ،  پاک فوج ملک کے دفاع کی ضامن ہے ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں ، سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

کرسچن، سکھ،  ہندو کمیونٹی نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی ، فیض پارک سے لے کر جسڑ پارک تک ریلی نکالی گئی ۔ ریلی شرکاء کے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی گئی.

مزیدخبریں