آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں محمد عامر کی شرکت مشکوک

01:49 PM, 9 May, 2024

ویب ڈیسک: آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں محمد عامر کی شرکت مشکوک نظر آرہی ہے۔ 

ترجمان پی سی بی کے مطابق محمد عامر کو تاحال آئرلینڈ کا ویزہ نہیں مل سکا، آج رات تک ویزہ نہیں ملا تو محمد عامر کو آئر لینڈ نہیں بھیجا جائیگا، محمد عامر 15 مئی کو پاکستان سے ڈائریکٹ انگلینڈ جائینگے، محمد عامر کے معاملے پر آئرش کرکٹ بورڈ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ آئرش ایمبیسی ویزہ جاری نہ کرنے کی وجہ بتانے سے قاصر ہے ۔آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے محمد عامر پاکستان اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ 

واضح رہے کہ تین میچوں پر مشتمل سیریز کے میچز 10، 12 اور 14 مئی کو کھیلے جائینگے

مزیدخبریں