( پبلک نیوز) دانش منیر: پنجاب سول سیکرٹریٹ میں آئے سابق انٹرنیشنل کرکٹ پلیئر انعام الحق پنجاب سول سیکرٹریٹ میں جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق انٹرنیشنل کرکٹ پلیئر انعام الحق اپنی ملازمت کی بحالی کیلئے گزشتہ تقریباً ایک برس سے پنجاب سول سیکرٹریٹ کے چکر لگا رہے تھے۔
خیال رہے کہ انعام الحق محکمہ بلدیات میں بھی ملازم تھے۔
بہاولپور کا رہائشی سابق انٹرنیشنل کرکٹ پلیئر انعام الحق کو ہارٹ اٹیک ہوا، ابتدائی طبی امداد بھی دی گئی۔ انعام الحق کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔ انعام الحق 5مئی 1969 کو بہاولپور میں پیدا ہوئے تھے۔
متوفی سابق انٹرنیشنل کرکٹ پلیئر انعام الحق محکمہ بلدیات کا ملازم تھے۔انعام الحق پنجاب سول سیکرٹریٹ اپنی ملازمت کے حوالے سے ایک سال سے چکر لگا رہے تھے۔