ویڈیو: 9 مئی  کے حوالے سے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار پر خصوصی تقریب

03:14 PM, 9 May, 2024

This browser does not support the video element.

(ویب ڈیسک )   9 مئی کے حوالے سے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید، نشان حیدر کے مزار  پر خصوصی تقریب ہوئی۔

انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل نور ولی خان نے شہید کی قبر پر چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔   اس موقع پر فرنٹیئر کور نارتھ کے چاک و چوبند دستوں نے شہید کو سلامی پیش کی۔ 

آئی جی ایف سی نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور گذشتہ سال نو مئی کو مخصوص سیاسی پارٹی کی جانب سے شہید کے مجسمہ کی توہین پر اظہار افسوس کیا۔ 

میجر جنرل نورولی خان نے مہمانوں کی کتاب میں شہید کی قربانی کے حوالے سے اپنے جذبات بھی قلمبند کئے۔

مزیدخبریں