اب سموگ کا سبب بننے والی  گاڑیاں  اور موٹر سائیکلز بند ہونگیں

05:25 PM, 9 May, 2024

دانش منیر

(ویب ڈیسک )دانش منیر: سموگ کا سبب بننے والی گاڑیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  زہریلے دھوی‌ چھوڑنے اور سموگ کا سب بننے والی موٹر سائیکلز کی بھی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بڑی گاڑیوں کیساتھ اب موٹر سائیکلوں کی مانیٹرنگ بھی کی  جائے گی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب   سموگ کا سبب بننے والی گاڑیوں کو بند بھی کرے گا۔ سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی نے کاروائی کا عندیہ دے دیا۔

احمد جاوید قاضی نے کہا کہ   سموگ کے بڑے اسباب میں گاڑیوں کا دھواں شامل ہے، گاڑیوں سے نکلنے والا گاڑھا کثیف دھواں زہر قاتل ہے، سد باب کریں گے، سموگ کی وجہ سے فضا خراب ہو رہی ہے، ٹریفک پولیس سے بھی رابطے میں ہیں۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نے کہا کہ   موٹر سائیکلز کا دھواں بھی سموگ کا سبب بنتا ہے،  اس سال دھواں دینے والی موٹر سائیکلز کو بھی بند کیا جائے گا،  معیاری پٹرولیم مصنوعات کے استعمال پر بھی کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   خراب انٹرنل کمبسشن انجن کی وجہ سے دھواں پیدا ہوتا ہے، گاڑیاں ٹھیک ہونگی تو دھواں پیدا نہیں ہوگا،  الیکٹرک بسیں بھی لیکر آ رہے ہیں، ماس ٹرانزٹ کے منصوبوں سے عوام ذاتی سواری کی بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کررہے ہیں۔

مزیدخبریں