تعلیمی اداروں کو 2 روز کے لیے بند رکھنے کا اعلان

06:52 PM, 9 May, 2024

(ویب ڈیسک) تعلیمی اداروں کو 2 روز کے لیے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا، یہ اعلان شٹرڈاؤن کال پر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تمام تعلیمی اداروں کو 2 روز کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔جس میں کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو بندر کھنےکا فیصلہ عوامی ایکشن کمیٹی کی شٹرڈاؤن کال پر کیا گیا۔

جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی متوقع پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کے پیش نظر دارالحکومت مظفرآباد کے تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں چھٹی دیدی گئی۔ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے باقاعدہ حکمنامہ جاری کر دیا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفرآباد کی جانب سے جاری ہونے والے حکمنامہ کے مطابق جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر نے 11 مئی 2024 کو پہیہ جام اورشٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔

لہذاسکیورٹی خدشات کے پیش نظر اور امن عامہ کی صورتحال کو توازن بدوش رکھنے کے سلسلہ میں ضلع مظفر آباد کے جملہ سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات بشمول یونیورسٹی، کالجز، سکولز، اور اکیڈمیز 10تا11مئی 2024بروز جمعہ و ہفتہ 02 ایام کے لیے بند بند ر ہیں گے۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں فری بجلی اور دیگر مطالبات کے لئے ایکشن کمیٹی کی طرف سے 11 مئی کو ہڑتال اور مارچ کا اعلان کیا ہے

دوسری طرف حکومت نے صورت حال سے نمٹنے کے لئےانتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کی ہیں اور وفاق سے رینجر کے اضافی دستے آزاد کشمیر میں تعینات کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں