کنول شوزب کا سفری پابندی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

07:08 PM, 9 May, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق ایم این اے کنول شوزب نے سفری پابندی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کنول شوزب نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ بیٹے سے ملاقات کے لیے بیرون ملک جانا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعت کا حصہ ہونے کے باعث بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سفری پابندی کی کسی بھی فہرست سے نام نکالنے کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں