صادق سنجرانی  نے گوادر میں 7 افراد کے بیہمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی

07:26 PM, 9 May, 2024

اسلام آباد:   سابق چیرمین سینٹ صادق سنجرانی  نے گوادر میں سات افراد کے بیہمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ۔سابق چیرمین سینٹ  کی مقتولین کے بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ ملک دشمنوں کا بزدلانہ فعل ہے۔ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے  لئے پر عزم ہیں۔ 

خیال رہے کہ گوادر کے علاقے سربندر میں نامعلوم افراد نے رہائشی کوارٹر میں گھس کر فائرنگ کی اور 7 افراد کو قتل کردیا۔

مزیدخبریں