اسلام آباد: فواد چودھری نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ موجودہ صورتحال سےافغانستان میں بچےزیادہ متاثرہورہےہیں،چاول اورگندم افغانستان کیلئےبھجوارہےہیں، افغان عوام کی مددکیلئےخصوصی فنڈقائم کرنےکافیصلہ کیاہے.
فوادچودھری نے کہا کہ وزیر اعظم نے مشترکہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ، گیس کے سالانہ ذخائر کم ہو رہے ہیں ،ہر چیز پر سبسڈی دیں گے تو ملک نہیں چل سکے گا ، کابینہ نے برآمدی صعنت کیلئے گیس سستی کرنے کا فیصلہ کیاہے ، گیس اور تیل کی قیمتیں عالمی مارکیٹ سے منسلک ہیں مہنگائی کے معاملے پر میڈیا ذمہ دارانہ کردار ادا کرے ، سیاحت کے فروغ کے لیے حکومت کا م کررہی ہے.
انہوں نے کہا کہ افغان عوام کے لیے خصوصی فنڈ کا اعلان کیا ہے ، موجودہ صورتحال میں بچے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ افغان عوام کی مددکرے ، پورے ملک میں ایک ہی ہیلپ لائن 911ہے ، گیس پر سبسڈی دی تو اس کا غلط استعمال کیا گیا ، افغان عبوری حکومت کے وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں ، افغانستان کے حالات شام اور یمن جیسے ہوگئے ہیں ، افغانستان کے معاملے پر اوآئی سی اجلاس بلانے جا رہے ہیں ، ابھی تک صرف سیز فائر پر بات ہوئی ہے ، آئین کے مطابق ٹی ٹی پی سے مذاکرات ہو رہے ہیں ،ٹی ٹی پی سے مذاکرات میں مقامی لوگوں کو شامل کیا ہے .
فواد چودھری نے مزید کہا اپوزیشن کو مشورہ دوں گا اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا سیکھیں ، ہم اس پورے خطے میں امن چاہتے ہیں ، پاک فوج نے دہشت گردی کی جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں ، یہ 90کی دہائی نہیں کہ آپ سازشوں میں لگے رہیں ، یہ مقامی لوگ ہیں اس لیے ریاست ان کو موقع دے رہی ہے .