عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
08:18 AM, 9 Nov, 2022
اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا پاکستان تحریک انصاف کے چئرپین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست مقرر کرنے کا فیصلہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیگی ایم این اے علی گوہر بلوچ نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر رکھی ہے ، درخواست میں توشہ خانہ کیس میں نااہلی کی بنیاد پر نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست پر آئندہ ہفتے سماعت کرے گا۔