حکومت کا سود کے خلاف فیصلے پر اپیلیں واپس لینے کا اعلان
02:32 PM, 9 Nov, 2022
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سود کے خلاف فیصلے پر سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لینے کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک وفاقی شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لیں گے اور وفاقی شریعت کورٹ نے سود کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سود سے پاک نظام کو تیزی سے آگے لے کر چلیں گے۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وفاقی شریعت کورٹ نے یہ فیصلہ دیا تھا کہ معیشت کو سود سے پاک کیا جائے اور پچھلے ہفتے اس پر تفصیل سے بات بھی ہوئی تھی اور گورنراسٹیٹ بینک سےروڈمیپ ڈسکس کیا تھا۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ملک میں اسلامی بینکنگ نظام کو آگے بڑھا رہے ہیں اور فیصلے کرنے کا معیار قرآن وسنت ہے۔