لودھراں:تیز رفتار ٹرالر کی رکشہ کو ٹکر ،7 افراد جاں بحق

05:46 PM, 9 Nov, 2023

احمد علی
لودھراں میں تیز رفتار ٹرالر کی رکشہ کو ٹکر کے باعث 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لودھراں میں تیز رفتار ٹرالر نے لوڈر رکشہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے سامنے پیچھے سے ٹکر مار دی ،اس افسوسناک واقعہ میں مرد، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں ۔ ریسکیو کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ریسکیو حکام نیو ڈسڑکٹ ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ ادھر وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لودھراں کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہارتعزیت کیا ہے۔ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کمشنر ملتان ڈویژن اور آر پی او لودھراں سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلی محسن نقوی نےغفلت کے ذمہ دارڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔
مزیدخبریں