کمسن بچی کوورغلایاپھرقابل اعتراض تصاویرحاصل کیں،2ملزمان گرفتار

12:29 PM, 9 Nov, 2024

ویب ڈیسک: فیصل آباد  ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل  کی کارروائی، کمسن بچی کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کی شناخت ارباز شفیع اور معاز ولید کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان کمسن بچی کو جنسی طور ر ہراساں کرنے میں ملوث ہیں۔ملزمان نے کمسن بچی کو ورغلا کر قابل اعتراض تصاویر حاصل کی۔

ملزمان قابل اعتراض تصاویر کی آڑ میں متاثرہ کو جنسی طور پر ہراساں کر رہے تھے۔ملزمان متاثرہ کو بلیک میل کرنے میں بھی ملوث تھے،ملزمان کے قبضے سے جرم میں استعمال ہونے والے 2 موبائل فون برآمد کر لئے گئے ہیں جبکہ ملزمان کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں